وزیراعلیٰ کا میاں زمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ کا میاں زمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

  



لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر میاں یاور زمان کے والدوسابق وفاقی وزیر میاں محمدزمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر میاں یاورزمان اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمدزمان مرحوم نے عوامی خدمت سے سرشار سیاستدان تھے اور انہوں نے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب/تعزیت

مزید : صفحہ آخر


loading...