حدیبیہ کیس،سپریم کورٹ نے حق و صداقت پر مبنی فیصلہ دیا،پرویز ملک

حدیبیہ کیس،سپریم کورٹ نے حق و صداقت پر مبنی فیصلہ دیا،پرویز ملک

  



لاہور(جنرل رپورٹر )مسلم لیگ( ن) لاہور کے صدسر و وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے کارکن ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پر مبنی روایتی سیاست کو ترک کرکے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اور غریب عوام کی حالت بدلنے کیلئے وقف کر دیں،حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ سے حق و صداقت پر مبنی فیصلہ سچائی اور انصاف کی فتح ہے اورقوم اس فیصلے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا ہے،اس فیصلے سے حق و انصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انشااللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا،پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کو فائدہوتاہے،ملک کی بہتری او ر ترقی کیلئے تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں کارکنوں و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...