امریکہ بھارتی سرپرستی چھوڑ دے تو دہشت گردی پر قابو پایاسکتا ہے، ساجد میر

امریکہ بھارتی سرپرستی چھوڑ دے تو دہشت گردی پر قابو پایاسکتا ہے، ساجد میر

  



لاہور (آن لائن) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر امریکہ کا خود آکر کارر وائی کرنے کا اعلان کھلی جارحیت ہے۔امریکہ بھارت کی سرپرستی کرنا چھوڑ دے تو دہشت گردی پر قابو پایاسکتا ہے ۔ پاکستان کے کھلے دیرینہ دشمن بھارت کو امریکہ اپنا فطری اتحادی قرار دے رہا ہے ۔ یہ پالیسی خطے میں قیام امن کی راہ میں سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پرامن بقائے باہمی کے اصول کے تحت ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتے۔ ۔مگر ہم اپنی آزادی اور خودمختاری پرسمجھوتہ بھی نہیں کرسکتے۔ ۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد میر کا کہنا تھا کہ جب سے بھارت کو افغان امن عمل کے نام پر پاکستان کی نگرانی کا کردار سونپا گیا ہے‘ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ علاقائی امن و سلامتی کا افغانستان میں امن کی بحالی پر ہی دارومدار ہے اور خود ہمارا امن و استحکام بھی افغانستان کے امن و استحکام کے ساتھ منسلک ہے اس لئے افغانستان میں امن کی بحالی ہمارے اپنے مفاد میں ہے جس کیلئے پاکستان ہر علاقائی اور عالمی فورم پر کوششیں بروئے کار لارہا ہے،کابل انتظامیہ کو بھی اسی تناظر میں افغان سرزمین پر دہشت گردوں کیخلاف پاکستان کی جانب سے ’’نومور‘‘ کا پیغام دیتے رہے ہیں ، اب امریکی وزیر دفاع کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر بھی ہماری سول قیادتوں کی جانب سے واشنگٹن انتظامیہ کو ایسا ہی ٹھوس جواب ملنا چاہیے تھا۔ ہمیں امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر قطعاً اعتراض نہیں مگر اسے اپنی مجبوری بنانا اسکے سامنے کمزوری ظاہر کرنے کے مترادف ہوگا۔ ہمیں آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنے تشخص اور وقار پر بہرصورت حرف نہیں آنے دینا چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...