چرچ پر حملہ کرکے یکجہتی اور رواداری کو نشانہ بنایا گیا‘قمرزمان کائرہ

چرچ پر حملہ کرکے یکجہتی اور رواداری کو نشانہ بنایا گیا‘قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی وسطی پنجا ب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ کرکے ہماری یکجہتی اور رواداری کو نشانہ بنایا گیا۔دہشتگردی کے واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اورپیپلزپارٹی اس وحشیانہ حملے کے سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ریاست کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو تحفظ دے اور ایسے حملوں کو بہتر انٹیلی جنس کے ذریعے روکا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ حملہ روکنے والے ایف سی اور پولیس کے بہادر سپاہی ہمارے ہیرو ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -