شہباز شریف کاقصور ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

شہباز شریف کاقصور ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے قصورکے علاقے واڈانہ سٹاپ کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : صفحہ آخر