عالمی ادارہ صحت نے گیبون کو پولیو سے مکمل نجات حاصل کر لینے والا ملک قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے گیبون کو پولیو سے مکمل نجات حاصل کر لینے والا ملک قرار ...

  



نیویارک(آئی این پی )عالمی ادارہ صحت نے وسطی افریقی ریاست گیبون کو پولیو سے مکمل نجات حاصل کر لینے والا ملک قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے وسطی افریقی ریاست گیبون کو پولیو سے مکمل نجات حاصل کر لینے والا ملک قرار دیدیا۔ اس عالمی ادارے کے مطابق حالیہ مہینوں میں گیبون میں اس بیماری کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ ڈبلیو ایچ او نے تجویز کیا ہے کہ اس بیماری کے حوالے سے گیبون پر نگاہ رکھنا ابھی ضروری ہے۔ دوسری جانب گیبون کے وزیر صحت نے اقوام متحدہ کے صحت کے اس ادارے سے کہا ہے کہ وہ گیبون میں بچوں کی ویکسینیشن جاری رکھے تا کہ پولیو جیسی بیماری دوبارہ دیکھنے میں نہ آئے۔ عالمی سطح پر پولیو کی بیماری اب صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...