ملتان ،21ساتھیوں کی رہائی کیلئے وکلا کاچوتھے روز بھی احتجاجی دھرنا

ملتان ،21ساتھیوں کی رہائی کیلئے وکلا کاچوتھے روز بھی احتجاجی دھرنا

  



ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک )نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 وکلا کی رہائی کے لئے وکیلوں کی جانب سے چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا۔ ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلکیس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاکی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جانے پر ساتھی وکلانے چوک کچہری پر دھرنا دے رکھا ہے۔ چار روز سے جاری دھرنا دینے والے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں اور 21 ساتھی وکلاکی رہائی تک کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے جب تک گرفتار افراد کو رہا اور دہشت گردی کے مقدمات ختم نہیں کردیئے جاتے، اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔وکلانے کہا کہ وہ سخت سردی میں رات اور دن چوک کچہری پر گزار رہے ہیں لیکن اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا جس سے حکومت کی بے حسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

وکلا دھرنا

مزید : صفحہ آخر