نیویارک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ترجمان

نیویارک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ...

  



کراچی(این این آئی)ترجمان پی آئی اے نے ان میڈیا اطلاعات کی تردید کی ہے کہ قومی ائر لائن پی آئی اے نے یکم جنوری 2018 سے نیویارک کے لئے اپنی معطل پروازیں بحال کر دی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی نیویارک کے لئے پروازیں بھاری مالی خسارے میں ہونے کی وجہ سے بند کی گئی ہیں اور ابھی ان کی بحالی کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایک ٹی وی چینل نے جلد بازی میں اس سلسلے میں خبر نشر کردی جس کو بعد میں اس نے واپس لے لیا۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک کی پروازوں کے متعلق جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کے بارے میں عوام کو آگاہی کے لئے پی آئی اے کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان

مزید : صفحہ آخر


loading...