عوام جمہوری اقدار اور عوامی حق حاکمیت پر پہرہ دیں،رانا ثناء اﷲ

عوام جمہوری اقدار اور عوامی حق حاکمیت پر پہرہ دیں،رانا ثناء اﷲ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ عوام پاکستان کو سرخرو رکھنے کے لئے جمہوری اقدار اور عوامی حق حاکمیت پر ذمہ داری سے پہرہ دیں اور آئندہ عام انتخاب میں ووٹ کی طاقت کے ذریعے ملک اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں،عوامی خدمت کے مشن کے تحت آئندہ بھی حلقے میں جدید ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمت کا یہ معیار کسی پر احسان نہیں بلکہ حلقہ کے عوام کا مجھ پر قرض تھا کیونکہ وہ 1990 ء سے لے کر اب تک مسلسل میرے حق میں فیصلہ کرکے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں جن کی پائیداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا انہوں نے سمندری روڈ پر نہر رکھ برانچ پر عوامی سہولت کے لئے نو تعمیر کردہ سٹیلائٹ ٹاؤن پل کا افتتاح کیا جس کی تکمیل پر ساڑھے تین کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -