9کروڑ 70لاکھ ووٹرز کیلئے 19کروڑ 19لاکھ 1ہزار 777بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے

9کروڑ 70لاکھ ووٹرز کیلئے 19کروڑ 19لاکھ 1ہزار 777بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے

  



اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے واٹر مارکڈ160 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی حکمت عملی تشکیل دیدی۔ٹوٹل 9کروڑ70لاکھ ووٹرز کیلئے 19کروڑ 19لاکھ 1 ہزار 777 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے‘پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان 5 کروڑ 2 لاکھ 18 ہزار 746 بیلٹ پیپرز چھاپے گا‘ پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن پریس اسلام آباد 4 کروڑ 36 لاکھ 17 ہزار 509 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرے گی‘تینوں پرنٹنگ پریسز پنجاب کیلئے 11 کروڑ 16 لاکھ 42 ہزار 534 بیلیٹ پیپر کی چھپائی کر ینگے۔‘سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی سندھ۔ بلوچستان کے 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ووٹرز کیلئے 4 کروڑ 86 لاکھ ‘پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن پریس کے پی۔ فاٹا اور اسلام آباد کے 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد ووٹرز کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد بیلیٹ پیپر چھاپے گا‘نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی پیپر بیرون ملک سے اپنی نگرانی میں درآمد کریگاجو عام طو رپر پاکستان میں دستیاب نہیں ہوگا۔ بہالپور۔ ملتان۔ ساہیوال۔ ڈی۔ جی خان اور سرگودھا ڈویڑن کے 2 کروڑ 46 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے 4 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز ، گوجرانوالہ۔ فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن کے 2کروڑ 51 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے 5 کروڑ 2 لاکھ بیلیٹ پیپر پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان ، راولپنڈی ڈویڑن کے 60 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بیلیٹ پیپر پاکستان پوسٹ پرنٹنگ پریس چھاپے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...