اے پی ایس واقعہ کی دوبارہ عدالتی تحقیقات کرائی جائے: فضل الرحمان

اے پی ایس واقعہ کی دوبارہ عدالتی تحقیقات کرائی جائے: فضل الرحمان

  



پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نائن الیون واقعے کے بعد دنیا بھر میں مذہب غیر محفوظ ہوگیا تھا ،نائن الیون کے بعدمدارس کو دہشتگردوں کی آماجگاہ کہا گیا، تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے شہداے پی ایس کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اے پی ایس واقعے کی دوبارہ عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، تمام غیراسلامی قوتیں مسلمانوں کیخلاف صف آرا ہوئی تھیں،انھوں نے صوبے کی تہذیب کو ختم کردیاہے،ان قوتوں سے ملک ،صوبے کوچھیننا ہے جو ہماری تہذیب پر حملہ آور ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کہتاہے شکرہے وفاق میں حکومت نہیں ملی،وفاق میں حکومت ملتی تو اس کا حال بھی خیبر پختونخوا جیسا ہوتا۔سربراہ جے یو آئی (ف)نے کہا کہ ان کاخیال تھا مولویوں کوپیسہ ملے گا،فضل الرحمان تنہارہ جائیں گے،علمااتنے بے غیرت نہیں کہ پیسوں کیلئے اپناایمان بیچیں،فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یہ لوگ آپ کے روزگارکوبہترنہیں،آپ کے کردارکوتباہ کررہے ہیں،مدارس کیلئے سرکارکاپیسہ لیناعلما نے تباہ کن قرار دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر