بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری: ترجمان پیپلز پارٹی

بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری: ترجمان پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا ہے کہ بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری اور مارشل لاؤں کو غیرآئینی تحفظ فراہم کیا، بابے نے آمر مشرف کو آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا وہ اختیار بھی دیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا، مولوی تمیزالدین کیس سے لے کر بابے نے ہر طاقتور اور آمرکے حق میں فیصلے کئے،بابے کے پانچ بیٹوں نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کھولا جائے تین نے کہا مقدمہ نہیں کھولنا، عمران خان نے خود کئی بار ٹی وی انٹرویوز میں خود آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف کیا, بابے نے کہا کہ عمران خان کا نیازی سروسز نامی آف شور کمپنی سے کوئی تعلق نہیں،لوگ چیف جسٹس کی بات درست مان کر کیسے یقین کریں کہ سپریم کورٹ کا بابا سب کے ساتھ انصاف کرتا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں چیف جسٹس کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات چوہدری منظور نے کہا کہ بابا خود ہی بتائے کہ لوگ بابے کے فیصلوں پر کیا فیصلہ کریں، لوگ چیف جسٹس کی بات درست مان کر کیسے یقین کریں کہ سپریم کورٹ کا بابا سب کے ساتھ انصاف کرتا ہے،مولوی تمیزالدین کیس سے لے کر بابے نے ہر طاقتور اور آمرکے حق میں فیصلے کئے۔چودھری منظور نے کہا کہ بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری اور مارشل لاؤں کو غیرآئینی تحفظ فراہم کیا۔ اس بابے نے نصرت بھٹو کیس میں ڈنڈی ماری، ضیاء الحق کے مارشل لا کو جائز قرار دیا، اس بابے نے ذوالفقار علی بھٹو کیس میں ڈنڈی ماری اور پہلے منتخب وزیراعظم کا عدالتی قتل کیا،بابے نے بعد میں خود تسلیم کیا کہ دباؤ میں آکر بھٹو کو پھانسی چڑھانے کا فیصلہ دیا۔ چودھری منظور نے کہا کہ اس بابے نے اسمبلیاں ٹوٹنے پر بھی بینظیر بھٹو اور نواز شریف میں امتیاز برتا اور ڈنڈی ماری ،بابا آمروں کے دباؤ میں تو تھا ہی اس نے تو نواز شریف کے کہنے پر بینظیر بھٹو کو سزا سنائی۔بابے نے ظفر علی شاہ کیس میں ڈنڈی ماری مشرف کے مارشل لا تحفظ دیا۔ بابے نے آمر مشرف کو آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا وہ اختیار بھی دیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -