کرسمس کے دنوں میں چرچ پر حملہ ملک کیخلاف گھناؤنی سازش: رحمٰن ملک

کرسمس کے دنوں میں چرچ پر حملہ ملک کیخلاف گھناؤنی سازش: رحمٰن ملک

  



اسلام آبا د( آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے دنوں میں مسیحی برداری پر حملہ ہونا ملک کیخلاف گھناؤنی سازش ہے ، ملک دشمن عناصر کرسمس کے موقع پر حملوں سے بین لاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی چاہتے ہیں، دہشتگردی کرنا و کرانا ملک دشمن عناصر کا معاشی ذریعہ بن چکا ہے،وفاقی و صوبائی حکومتیں کرسمس کے موقع پر ملک بھر کے چرچ کی سیکورٹی بڑھا دیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بطورچیئرمین کمیٹی برائے داخلہ ملک بھر کے چرچ کے سیکورٹی بڑھانے کیہدایات جاری کر دیں ہیں ،سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہکوئٹہ میں چرچ پر حملے ا ور اسکے نتیجے میں جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ رحمان ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کرسمس کے موقع پر حملوں سے بین لاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی چاہتے ہیں۔ کرسمس کے دنوں میں مسیحی برداری پر حملہ ہونا ملک کیخلاف گھناؤنی سازش ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں کرسمس کے موقع پر ملک بھر کے چرچ کی سیکورٹی بڑھا دیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کرنا و کرانا ملک دشمن عناصر کا معاشی ذریعہ بن چکا ہے۔ دہشتگردی کے پیچھے کار فرما دشمنوں کو بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آئے روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں جو پریشان کن ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے حکومت اقدامات کرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...