اب دفاعی انداز ختم، جارحانہ بیٹنگ ہو گی: فاروق ستار

اب دفاعی انداز ختم، جارحانہ بیٹنگ ہو گی: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(صباح نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے دفاعی انداز ختم کر لیا، اب جارحانہ بیٹنگ ہو گی، یقین کرنا ہے تو کریں 31 دسمبر کے بعد نہیں بولیں گے کہ لندن سے رابطے میں نہیں۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست کے بعد دفاعی انداز سے کھیل رہے تھے لیکن اب جارحانہ اور کریز سے نکل کر کھیلیں گے اور کھلائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارے کام عدلیہ کر رہی ہے، بلدیاتی اختیارات اور لاپتہ ساتھیوں کا مسئلہ بھی اعلی عدلیہ حل کروا دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی نے ایڈہاک کمیٹی سے کراچی والے کو نکال کر زیادتی کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -