قصور: کار نے رکشہ کو ٹکر ماردی، 4افراد جاں بحق، 2زخمی، ڈرائیور فرار

قصور: کار نے رکشہ کو ٹکر ماردی، 4افراد جاں بحق، 2زخمی، ڈرائیور فرار

  



قصور(بیورورپورٹ) فیروز پور روڈ بستی رحمن پورہ کے نزدیک کار کی رکشہ کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لاہور کے رہائشی دورکشوں پر سوار ہو کر حضرت بابا بلھے شاہ سلام کرکے واپس جا رہے تھے کہ فیرو ز پور روڈ بستی رحمن پور ہ کے نزدیک رکشہ خراب ہونے کی وجہ سے رکشوں کو سڑک کے کنارے کھڑا کرکے رکشہ ٹھیک کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار نمبری1425-LEHکے نامعلوم ڈرائیور نے رکشوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ندیم،نعمان،عدنان اور ایک نامعلوم موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ محمدعمران، آفتاب وغیرہ شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کار کا ڈرائیوراپنے ساتھیوں سمیت کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس تھانہ مصطفی آباد نے جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچا دیا ہے اور کار کو قبضہ میں لے کر محمدکامران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر