قراقرم ہائی وے، سکیورٹی فورسز کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار جاں بحق، 2زخمی

قراقرم ہائی وے، سکیورٹی فورسز کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار جاں بحق، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شانگلہ(این این آئی) قراقرم ہائی وے پر پتان کے علاقے میں گاڑی کو پیش آنیوالے حادثے میں تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔سکیورٹی اہلکار کئی روز بعد چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ گلگت سے راولپنڈی جانے والی گاڑی پتان کے علاقے میں گہری کھائی میں جاگری، جس سے گاڑی میں سوار 3 اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق مقامی افراد اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر بِشام کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ٹی ایچ کیو) منتقل کیا۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تین جوانوں کو جاں بحق قرار دیا جبکہ دونوں زخمیوں کو بعد ازاں ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی لاشوں کو ایف ڈبلیو او کی ایمبولینسز کے ذریعے راولپنڈی میں ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -