طالبان جنگ نہیں جیت سکتے ، سیاسی بات چیت کی راہ اختیار کریں : امریکہ

طالبان جنگ نہیں جیت سکتے ، سیاسی بات چیت کی راہ اختیار کریں : امریکہ

  



واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی بات چیت کی راہ اختیار کریں کیونکہ میدان جنگ میں جیت حاصل کرنا ان کیلئے ممکن نہیں ہے۔ یہ بیان امریکی محکمہ دفاع کی اس رپورٹ میں شامل ہے جو اس نے جمعہ کے روز کانگریس میں پیش کی ہے۔ رپورٹ میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی کل تعداد چودہ ہزار ظاہر کی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان کے بارے میں نئی امریکی حکمت عملی کے تحت مزید تین ہزار امریکی فوج کا اضافہ ہوچکا ہے۔ پینٹا گون کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان فورس کو جنگ کے اس موسم میں طالبان کے مقابلے پر نسبتاً زیادہ کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں جون سے نومبر تک کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس عرصے میں طالبان کسی صوبائی مرکز کیلئے خطرہ پیدا نہیں کرسکے اور افغان فورسز کا آبادی کے تمام بڑے مراکز پر کنٹرول بدستور جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ افغانستان میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے نہ بنیں۔ امریکہ کا مقصد 2001ء کی طرح افغانستان کو ایک آزاد اور مستحکم ملک بنانا ہے جو اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن ماحول میں رہ سکے۔

مزید : علاقائی


loading...