پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی ، آمروں کے دور میں ملک کو نقصان پہنچا : رضا ربانی

پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی ، آمروں کے دور میں ملک کو نقصان پہنچا : رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پورے کرے گی،میں عوام۔ آئین۔ تاریخ پر یقین رکھتا ہوں ،مجھے اعتماد ہے کہ یہپارلیمنٹ مدت پوری کرے گی،پارلیمان کو بھی ایگزیکیوٹو سے یہ ہی گلہ ہے کہ مشاورت نہیں ہوتی،اگر ملک کے اندر بنیادی سسٹم نہ ہو تو دیگر سسٹم مظبوط نہیں ہو سکتے،جس ملک میں قانون کے پانچ معیار ہوں تو قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی،قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی تو ادارے مضبوط نہیں ہونگے،آمر کے دور میں پاکستان کو نقصان پہنچا۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے مضبوط نہیں ہونگے تو معیشت آگے نہیں بڑھے گی،باتیں ہوں کہ پارلیمنٹ ایک ہفتہ یا ایک ماہ میں ختم ہو جائے گی ایسی باتوں سے صرف پارلیمنٹ پر نہیں معیشت پر بہت فرق پڑتا ہے،پاکستان کے عوام، آئین اور تاریخ پر یقین رکھتا ہوں۔رضا ربانی نے کہا کہ میں ایک ادنی سیاسی کارکن ہوں،خوش آئند ہے کہ تمام ملک کے چیمبرز کی صدور یہاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چرچ پر حملے کی مزمت کرتا ہوں۔
رضا ربانی

مزید :

علاقائی -