پیپلزپارٹی سے متعلق عدالتی فیصلوں کے پیمانے مختلف ہیں، مراد علی شاہ
این پی ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالت عظمی کا پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن)کے حوالے سے فیصلہ خوش آئند ہے تاہم پیپلز پارٹی کیلئے فیصلوں کے پیمانے مختلف ہوتے ہیں، میں عدالتی فیصلوں پر تبصرہ نہیں کروں گا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ پیپلز پارٹی کے مقابلے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے مثبت فیصلے آئے ہیں۔انسداد دمہ کے حوالے سے کرن ستارہ پروگرام سے خطاب میں وزیراعلی نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں۔وزیراعلی نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل اگلے برس انتخابات میں تاریخ کا حصہ بن جائے گا اور وہ اب نوجوانوں کے رہنما نہیں رہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیڈر ہیں اور وہ ہی ملک کو ہر نوعیت کے بحران سے نکال سکتے ہیں۔آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس) پشاور کے سانحے سے متعلق انہوں نے کہا کہ شہید بچوں کی مسکراہٹیں اور ان کی مہک آج بھی یادوں میں تازہ ہیں ،انہیں بھلا نہیں جا سکتا وہ ہمارا مستقبل تھے اور ان کی قربانیاں کے نتیجے میں قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہوئی۔سید مراد علی شاہ نے پر مسرت انداز میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آج 10 ہزار طالبات کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔وزیراعلی سندھ نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک،انٹر ایکٹیو ریسرچ اور ڈولپمنٹ، محکمہ تعلیم حکومتِ سندھ اور کرن ستارہ پروگرام کی مشترکہ کاوشوں میں حکومت کی ترجمانی ملتی ہے جو سندھ میں ترقی کے لیے مصروف عمل ہیں۔انہوں کرن ستارہ کی نوجوانوں کی صحت اور قیادت پر مشتمل پروگرام کے تحت نوجوان طالبات کو سیکنڈری اسکول کی سطح پر متحرک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر سنجیدگی سے آمادہ ہیں کہ لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم کے میدان میں سرمایہ کاری معاشرے میں ترقی اور بہتری کی کنجی ہے۔
مراد علی شاہ