فرانس میں انتہا پسندی کو ہوا دینے کے الزام میں مسجد بند کردی گئی

فرانس میں انتہا پسندی کو ہوا دینے کے الزام میں مسجد بند کردی گئی

  



مارسیلیا(آئی این پی )فرانس کی جنوبی ریاست مارسیلیا میں حکام نے ایک مسجد کو انتہا پسندی اور نفرت کو ہوا دینے کے الزام میں بند کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارسیلیا کی ایک انتظامی عدالت نے مسجد کے امام وخطیب پر نمازیوں کو انتہا پسندی کی تعلیم دینے کے الزام میں امامت اور خطابت سے روک دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مارسیلیا شہر میں واقع جامع مسجد السنہ کو گورنر پییر دارٹوت کی درخواست پر چھ ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے۔عدالت کی طرف سے مسجد کیامام جس کی شناخت مخفی رکھی ہے پر الزام ہے کہ اس نے اپنی تقاریر میں انتہا پسندانہ، امتیاز پر مبنی اور تشدد کی تبلیغ شروع کر رکھی تھی۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد کی نگران تنظیم کے وکیل فیلپ پیرولیر کا کہنا ہے کہ جن تقاریر کی بنا پر مسجد کو بند کیا گیا ہے وہ نئی نہیں بلکہ سنہ 2013 کی ہیں۔ وہ عدالت کے فیصلے پرحیران ہیں کہ ایک پرانے واقعے پر مسجد کو سیل کیا گیا ہے۔

فرانس

مزید : علاقائی


loading...