عوام روٹی کپڑا مکان ، اسلام اور قائد اعظم کے نعروں پر دھوکہ نہیں کھائیں گے : پرویزخٹک

عوام روٹی کپڑا مکان ، اسلام اور قائد اعظم کے نعروں پر دھوکہ نہیں کھائیں گے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ2018ء کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف پوری طرح تیار ہے، اب عوام روٹی کپڑامکان، اسلام اور قائداعظم کے نعروں پر دھوکہ نہیں کھائیں گے، ہم نے ساڑھے چار سال اس نظا م کوتبدیل کرنے کیلئے محنت کی جس سے لوگ متاثر ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں،پاکستان کو ایک ایماندار قیادت کی ضرور ت ہے جو عمران خان کی صورت میں موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاک اسماعیل خیل میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلعی امیر مفتی محمد سجاد کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، ایم پی اے خلیق الرحمن تحصیل ناظم پبی میاں مرتضیٰ الرحمن اور مفتی محمد سجاد نے بھی جلسے سے خطاب کیاجبکہ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر انجینئر اسحق خٹک، فضل محمود خٹک،ضلعی نائب ناظم اشفاق احمد خان، ضلعی کونسلر اسرار نبی بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے عوام خصوصاً پٹھان عمران خان کے شیدائی ہیں لہٰذامستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کی تاریخ دیکھ لیں جتنی بار آئی ایک تباہی ساتھ لے کر آئی کیونکہ وہ کبھی اس صوبے اور عوام سے مخلص تھے ہی نہیں ، اُنہیں اپنی سیاست سے غرض تھی اور ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کو ایک ایماندار قیادت کی ضرور ت ہے جو عمران خان کی صورت میں موجود ہے لہٰذا عمران خان اس ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔
پرویز خٹک

مزید :

علاقائی -