ترکی کا مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ترکی کا مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (صباح نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے جلسے سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی او آئی سے کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی روشنی میں جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے گا۔ اللہ تعالیٰ ٰکے حکم سے جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولیں گے دوسری طر ف ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس (یروشلم)کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو رد کیا ہے۔ترکی کے شہر کرامان میں حکمران جماعت کی جانب سے بیت المقدس کے حق میں نکالی گئی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ 'بیت المقدس چونکہ مقبوضہ ہے اس لیے نہ ہم وہاں جاسکتے ہیں اور نہ ہی سفارت خانہ کھول سکتے ہیں'۔اردوان نے وقت کا تعین کیے بغیر کہا کہ 'انشااللہ وہ دن قریب ہیں جب ہم سرکاری طور پر وہاں سفارت خانہ کھول دیں گے' یہودیوں کا یروشلم پر کوئی حق نہیں کیونکہ یہ مسلمانوں کا دارالحکومت ہے۔انھوں نے کسی قسم کی کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'برائے مہربانی جہاں پر آپ موجود ہیں وہیں رکیے اور کوئی صہیونی کارروائی کی کوشش مت کرنا اگر آپ نے کوشش کی تو پھر اس کی قیمت بہت بھاری ہوگی'۔او آئی سی اجلاس کے مشترکہ اعلا میہ کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 13 دسمبر کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔
ترکی

مزید :

علاقائی -