آرمی چیف کی سینیٹ میں بریفنگ بہت اہم دن ہوگا ‘ راجہ ظفر الحق
لاہور( این این آئی)سینیٹ میں لیڈر آف دی ہاؤس راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اب تک کوئی ایسی کثیر الجہتی یا مستند بریفنگ نہیں ہوئی آرمی چیف کی سینیٹ میں بریفنگ بہت اہم دن ہوگا ۔راجہ ظفر الحق نے خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال اور حقائق اور امریکہ کے کردار کی روشنی میں پالیسی گائیڈ لائن کی تیاری سے متعلق تحریک پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملاقاتیں اجتماعی طور پر حکومت کی طرف سے کچھ امریکی وزیر دفاع کی طرف سے، کچھ آرمی چیف کی جانب سے ہوئی ہیں۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر سینیٹ کو بریف کیا جائے تو پوری تصویر سمجھنے میں مدد ملے گی۔سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے بعد آرمی چیف کا ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں آناموجودہ صورتحال اور سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ آرمی چیف بہت سے معاملات پر سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کو پہلے ہی بریفنگ دے چکے ہیں اب یہ اچھا ہے کہ پورے سینیٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔جنرل قمر باجوہ بڑے کھلے ڈلے آرمی چیف ہیں ان میں ایک عوامی ٹچ ہے اور لگی لپٹی کے بغیر کھل کر بات کرتے ہیں ۔
ظفرالحق