عام انتخابات کی تیاریاں جاری ، حکومت ایک یادو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی : نعیم الحق

عام انتخابات کی تیاریاں جاری ، حکومت ایک یادو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، حکومت ایک یا دو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی،مریم نواز اور ان کی والدہ نے ڈان لیکس میں فوج کیخلاف بات کی ، آصف زرداری کی ہمشیرہ اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہیں جبکہ سندھ کے وزراء کا کام صرف پیسے بنانا ہے، پاکستان میں سیاسی کھیل عروج پر ہے، کٹھ پتلی وزیراعظم کبھی جاتی امرا اور کبھی لندن جاتے ہیں۔حیدرآباد کلب میں فٹ بال کے ایک میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران وہ صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاری کررہی ہے حکومت ایک یا دو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی۔ یہ حکومت اپنے اخراجات بھی پورے نہیں کرپارہی ہے۔ انتخابات وقت پر اور آئین کے تحت ہونے چاہئیں، تمام محرکات ہمارے حق میں جارہے ہیں ، آئندہ تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تمام لٹیروں سے ایک ایک پیسے کا حساب لے گی، غریبوں کے حق پر ڈاکہ مارا گیا ، ہم غریبوں کی آواز بن کر انہیں حقوق دلوائیں گے۔ سندھ میں ایسی حکومت آنی چاہئے جو سندھ کی دولت یہیں خرچ کرے ، تحریک انصاف سندھ کا ایک پیسہ بھی باہر جانے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ،جہانگیر ترین کے فیصلے پر افسوس ہے۔ بحران اس وقت ختم ہوں گے جب ن لیگ کی حکومت ختم ہوگی۔
نعیم الحق

مزید :

علاقائی -