مقبوضہ بیت المقدس کے مستقبل بارے سلامتی کونسل میں مصر کی نئی قرار داد پیش

مقبوضہ بیت المقدس کے مستقبل بارے سلامتی کونسل میں مصر کی نئی قرار داد پیش

  



نیویارک(این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس کے مستقبل بارے اوراس حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف سلامتی کونسل میں نئی قرارداد پیش کردی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رْکن ممالک کو ایک مجوزہ قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بیت المقدس کی حیثیت پر یک طرفہ فیصلے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔ اس مسودے میں امریکی صدر کی طرف سے یک طرفہ اقدام کے تحت القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کو باطل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مصر نے ایک صفحے پر مشتمل قرارداد میں ان اقدامات کو تجویز کیا ہے اور اس پر سلامتی کونسل آئندہ ہفتے رائے شماری کرے گی۔ تقسیم کی جانے والی اس مجوزہ قرارداد کے مسودے میں تمام ریاستوں سے کہا گیا وہ بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے منتقل کرنے سے گریز کریں۔ مجوزہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کی حیثیت پر یکطرفہ فیصلے کو کالعدم قرار دیے دیا جائے۔سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ قرارداد کو سلامتی کونسل کے زیادہ تر رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن امکان ہے کہ امریکہ قرارداد کو ویٹو کردے گا۔

سلامتی کونسل/قرارداد

مزید : علاقائی


loading...