جہانگیرترین کی نااہلی: اب عمران خان نئے انویسٹر کی تلاش میں ، کرمانی

جہانگیرترین کی نااہلی: اب عمران خان نئے انویسٹر کی تلاش میں ، کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا انداز سیاست اور لب ولہجہ پاکستان اور نوجوان نسل کیلئے سنگین خطرہ ہے ، جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد عمران خان شدید دباؤ کا شکار ہیں اور کسی نئے انویسٹر کی تلاش میں ہیں، عدلیہ بحالی تحریک کی کامیابی کا کریڈٹ محمد نوازشریف کو جاتا ہے ۔اتوار کو اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ محمد نوازشریف نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی ،عدلیہ بحالی تحریک کی کامیابی کا کریڈٹ محمد نوازشریف کو جاتا ہے ، عمران خان کا انداز سیاست اور لب ولہجہ پاکستان اور نوجوان نسل کیلئے سنگین خطرہ ہے ، جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد عمران خان شدید دباؤ کا شکار ہیں اور کسی نئے انویسٹر کی تلاش میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس سوائے تنقید برائے تنقید کے کوئی پروگرام نہیں ، گالیاں دینے سے عمران خان خود چھوٹے نظر آتے ہیں ۔
آصف کرمانی

مزید :

علاقائی -