18 ہزار افراد سرد راتیں سڑکوں پر گزارنے پر مجبور

18 ہزار افراد سرد راتیں سڑکوں پر گزارنے پر مجبور

  



لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک) سرد موسم کھلے آسمان تلے زندگی گزانے پر مجبور افراد پر بھاری پڑ رہا ہے اور بیماریوں سمیت اموات میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ نشے کے عادی افراد بھی موسم کی سختی کو برداشت کرنے سے قاصر ہیں جس کے باعث ان کی ہلاکتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔گزشتہ 10روز میں شہر سے 12 لاشیں ملی ہیں جن میں زیادہ تر افراد سردی کی وجہ سے مرے ہیں۔ شدید سردی نے کھلے آسامان تلے انڈر پاسز اور میٹرو بس کے پلوں کے نیچے، سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں کے برآمدوں میں رات گزارنے والے بے گھر افراد کو پریشان کر دیا ہے۔ بہت سے لوگ شدید سردی کی وجہ سے بیمار پڑنے لگے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں 15 سے 18 ہزار افراد کھلے آسامان تلے سوتے ہیں جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے افراد بھی شامل ہیں۔

سرد راتیں

مزید : علاقائی


loading...