نوازشر یف کی نہ لی جانیوالی تنخواہ حرام اور عمران خان کا اثاثہ حلال ؟مصد ق ملک
لاہور(آئی این پی) تر جمان وزیر اعظم مصد ق ملک نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت برقراررہے ’جیسے فیصلے ہوں گے ویسی ہی تنقید بھی کی جائیگی ‘نوازشر یف کی نہ لی جانیوالی تنخواہ حرام اور عمران خان کا اثاثہ حلال تصور کیا جائیگا تو ایسی تفر یق ہماری سمجھ میں نہیں آئیگی ‘آئین اورقانون کے مطابق ملک کوچلنا چا ہیے جسکے لیے نوازشر یف نے تحر یک چلانے کی بات کی ہے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے تر جمان وزیر اعظم مصد ق ملک نے کہا کہ نوازشریف ملک میں ووٹ کے تقدس کو بحال کر نا چاہتے ہیں جسکے لیے وہ جد وجہد کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ حدیبہ پیپرز ملز کا فیصلہ انصاف کے مطابق ہے مگر جب کسی بھی فیصلے میں تفر یق نظر آئیگی تواس پر تنقید کر نا ہمارا حق ہے جیسے فیصلے ہوں گے ویسی ہی تنقید بھی کی جائیگی۔
ضرور پڑھیں: دسمبر سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی یاد دلاتا ہے،دونوں میں ہمارے لئے سبق ہے،چیف جسٹس
مصد ق ملک
مزید : علاقائی
loading...