ہنڈراس کے صدر کی ہمشیرہ سمیت 4 افرادہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ہنڈراس کے صدر کی ہمشیرہ سمیت 4 افرادہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

  



ٹیگو شگالفا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈراس کے صدر جون اورلینڈوہرننڈنس کی ہمشیرہ دیگر4 افراد سمیت ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر جوہلڈا اور ان کی سکیورٹی کے دیگر 4 ارکان کو تیگوشگالفا انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے لیکر دارالحکومت سے 60 کلو میٹر دور ان کی رہائش گاہ کومہ یوگوا کی طرف روانہ ہوا تھا کہ راستے میں گر کر تباہ ہوگیا۔فضائیہ نے حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کی باقیات تلاش کرلی ہیں تاہم فوری طور پر اس حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ہیلی کاپٹر

مزید : علاقائی