پاکستان جن بنیادوں پر قائم ہوا تھا اب اسی طرف لوٹ رہا ہے ، خادم حسین رضوی

پاکستان جن بنیادوں پر قائم ہوا تھا اب اسی طرف لوٹ رہا ہے ، خادم حسین رضوی

  



چکوال ( ما نیٹر نگ ڈیسک) تحریک لبیک یار سول اللہ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ملک پاکستان جن بنیادوں پر قائم ہوا تھا اب اسی کی طرف لوٹ رہا ہے اور جن لوگوں نے ختم نبوت ? پر ڈاکہ ڈالا اورملکی وسائل کو بڑی بے ددردی لوٹا، انکا اب کڑا ترین حساب شروع ہوچکا ہیاور وہ وقت دور نہیں جب یہ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ چکوال میں حلقہ پی پی 20 کی انتخابی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ناصر منہاس ایڈووکیٹ ایک شریف اور بھلے آدمی ہیں اور رسول اللہ ? کے دین کو تخت پر لانے کی جدوجہد کرنے کے لئے حلقہ میں اترے ہیں، پی پی 20 کے عوام کو چاہئیے کہ انکا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ? پر ڈاکہ ڈالنے والوں ،کرپشن،دو قومی نظریہ اور اسلام کے مخالف قوانین بنانے والوں کے خلاف پرچی (ووٹ) تحریک لبیک کے انتخابی نشان’’ کرین‘‘ پر مہر لگا کر اس غلط طرز حکمرانی سے اپنے ایمان کو محفوظ کر کینجات پائیں۔

خادم حسین رضوی

مزید : علاقائی


loading...