قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی35 ویں برسی 21 دسمبر کو منائی جائے گی

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی35 ویں برسی 21 دسمبر کو منائی جائے گی

  



لاہور(آئی این پی) قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی35 ویں برسی 21 دسمبر کو انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ حفیظ جالندھر 14 جنوری 1900ء میں بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے تھے آپ کو قومی ترانہ لکھنے پر حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز سے نوازا تھا حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ انہیں مینار پاکستان کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

حفیظ جالندھری

مزید : علاقائی