چین ،جنوبی کوریا صنعتی پارکوں کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی

چین ،جنوبی کوریا صنعتی پارکوں کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی

  



بیجنگ (آئی این پی) چین نے چین ۔جنوبی کوریا صنعتی پارکوں کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے،چین کی مرکزی کابینہ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک مراسلے کے مطابق چین نے صنعتی پارکوں کی تعمیر کیلئے 3چینی شہریوں کی طرف سے دی جانیوالی درخواستوں کی منظوری دیدی ہے،جن تین چینی شہروں میں صنعتی پارک تعمیر کئے جائیں گے ان میں مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کا شہر یانگ چینگ ، مشرقی چین کے صوبے شان ڈونگ کا شہر یانگ تائی اور جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کا شہر ہوئی جو شامل ہیں ۔مرکزی کابینہ نے کہا کہ ان تینوں مشترکہ صنعتی پارکوں کو اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کرنی چاہئے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان زونوں سے چین جنوبی کوریا آزادانہ تجارتی معاہدے پر عملدرآمد ہو جائے گا چین کے پائلٹ آزادانہ تجارتی زونوں کے تجربات کو فروغ حاصل ہو گا اور دونوں ممالک کیلئے حکمت عملیوں کا موازنہ کرنے میں رہنمائی ملے گی ، بیلٹ و روڈ منصوبے کی مشترکہ تعمیر ہو گی اور تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا ، دونوں ممالک نے دو سال قبل آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کے وقت صنعتی پارکوں کی تعمیر کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن امریکی طیارہ شکن دفاعی نظام ’’ تھاڈ ‘‘ پر تنازعے کی وجہ سے اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔

مزید : علاقائی


loading...