اسحاق ڈار سے قبل انٹر پول کے ذریعے مشرف کو پاکستان لائیں گے، طلال چودھری

اسحاق ڈار سے قبل انٹر پول کے ذریعے مشرف کو پاکستان لائیں گے، طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ (آئی این پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ طاہر القادری جب بھی پاکستان آئے یہ کہنے کی ضرورت نہ ہے کہ سازش عملی طور پر شروع ہو چکی ہے۔ اسحق ڈار سے قبل انٹر پول کے ذریعے مشرف کو پاکستان لائیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو بینچوں کے دو مختلف فیصلوں نے پانامہ فیصلے کی اخلاقی اور تکنیکی بنیاد کو ناک آؤٹ کر دیا ہے ۔ دسمبر کے آخر تک نئی حلقہ بندیوں کا آغاز ہو جائے گا۔ حدیبیہ پیپر ملز کے فیصلہ کے بعد میاں نوازشریف اور ان کی فیملی پر بننے والے ریفرنس کی کوئی قانونی حیثیت نہ رہی ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز کو منی لانڈرنگ کے حوالہ سے مرکزی اور بنیادی حیثیت حاصل تھی ۔ اس کیس کے ختم ہونے کے بعد جن بنیادوں پر ریفرنس بنائے گئے وہ بنیادہی ختم ہو چکی ہے۔ لہذا عملی طور پر ان ریفرنسوں کی کوئی حیثیت باقی نہ ہے ۔ طلال چودھری نے کہا کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہونے ملک کی ضرورت ہے ن لیگ ایجنڈا نہ ہے مگر وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے ملک کو آگے چلتا نہیں دیکھ سکتے ۔ ایک جماعت دباؤ ڈال رہی ہے کہ وقت پر الیکشن نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی مگر حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ جو کام 20سالوں میں نہ ہوئے وہ حکومت نے 4سالوں میں کر کے دکھائے۔ طلال چودھری نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کو قوم آج بھی یادکرتی ہے۔ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ سیاسی بصیرت سے آری انتشار پھیلانے والے سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن ریفرنڈم کے طور پر لڑیں گے اور ثابت ہو جائے گا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔
طلال چودھری

مزید :

علاقائی -