19 دسمبر سے ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

19 دسمبر سے ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

  



لا ہور (ما نیٹر نگ ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار جب کہ محکمہ موسمیات نے 19 دسمبر سے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 جب کہ مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 دسمبر سے ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشیں برسیں گی اور منگل سے جمعرات تک اسلام آباد ، راولپنڈی، قلات ڈویڑن سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، مری اور گلیات سمیت پہاڑی سلسلوں پر بھی خوب برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کییگئے سرد ترین مقامات کوئٹہ، قلات اور کالام کا درجہ حرارت منفی 8 ، مالم جبہ منفی 6، پارہ چنار اور گوپس منفی 5 جب کہ استور میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بارشوں کا امکان

مزید : علاقائی


loading...