نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویلنگٹن(اے پی پی)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نیوزی لینڈ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 23 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔