قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 24دسمبرکو شروع ہوگا

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 24دسمبرکو شروع ہوگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)کے زیر اہتمام پانچویں بلائینڈ ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 24دسمبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق لاہور میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں ورلڈ کپ کیلئے منتخب شدہ 18کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23دسمبر تک رپورٹ کریں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 7سی 21 جنوری 2018 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...