آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کی 181 رنز کی دلکش اننگز

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کی 181 رنز کی دلکش اننگز

  



پرتھ(اے پی پی) آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے 181 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم میں واپسی کو درست ثابت کر دیا۔ مچل مارش نے ہوم گراؤنڈ پرتھ میں انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 181 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 29 چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ 21 رنز کے فرق سے ڈبل سنچری نہ بنا سکے۔ یہ ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔ مچل مارش ایشز میں سنچری بنانے والے اپنے خاندان کے تیسرے شخص ہیں۔ ان کے بڑے بھائی شان مارش نے اسی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 126 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ ان کے والد جیف مارش نے ناٹنگھم کے مقام پر 1989 میں سنچری سکور کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...