سری لنکن اوپنر اپل تھرنگا کے کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل

سری لنکن اوپنر اپل تھرنگا کے کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل

  



دہلی(اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اوپنر اپل تھرنگا سال 2017 میں ہزار رنز بنانے والے تیسرے پلیئر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 95 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ اپل تھرنگا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 82 گیندوں پر 95 رنز بنائے، ان کی اننگز میں تین فلک شگاف چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ بدقسمتی سے وہ 5 رنز کے فرق سے سنچری نہ بنا سکے، انہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ وہ سال رواں سال ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل ویرات کوہلی اور روہت شرما یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی