کراچی لیگ:فہیم اسپورٹس اوربکہ الیون کی فتوحات

کراچی لیگ:فہیم اسپورٹس اوربکہ الیون کی فتوحات

  



کراچی(یوا ین پی)شیراز اسپورٹس کے زیرِ اہتمام ستائیسویں کراچی لیگ کر کٹ چیمپئن شپ میں دو میچز فیصلہ کن ثابت ہوئے۔پہلے میچ میں فہیم اسپورٹس نے بینکرز الیون کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ دوسرے میچ میں بکہ اسپورٹس نے گلشن بیکس کو 32رنز سے ٹھکانے لگا دیا۔ بحریہ یونیورسٹی گراؤنڈ پر پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کر تے ہوئے بینکرز الیون نے تمام وکٹوں کے نقصان پر80رنز بنائے۔میثم نے 43رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسد نے چار اور مون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں فہیم اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف16.2اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔زین 27رنز بنا کر سب سے کامیاب کھلاڑی ثابت ہوئے۔طحہٰ 22اور اسد عباس نے 18رنز بنائے۔میثم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسرے میچ میں بکہ اسپورٹس نے گلشن بیکس کو 32رنز سے شکست دیدی۔ٹاس جیت کر بکہ اسپورٹس نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔ایم شفیق نے 53رنز کی اننگز تراشی۔ زاہد34اور سلطان نے 26رنز بنائے۔تنزیل احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں گلشن بیکس کی ٹیم 125رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ علی 30،وقاص21اور کامران نے 18رنز بنائے۔

عرفان نے تین اور فراز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ غلام نبی اور دلاور خان نے امپائر نگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ محمد شفقت آفیشل اسکورر تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...