بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: بھارتی وفد نے ویزوں کیلئے دستاویزات جمع کرا دیں

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: بھارتی وفد نے ویزوں کیلئے دستاویزات جمع کرا دیں

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلا ئنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)نے 35رکنی بھارتی وفد کے ویزے کے حصول کیلئے متعلقہ دستاویزات وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہیں جبکہ ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کرکٹ آف انڈیا بھی ورلڈکپ میں شرکت کے لئے وزارت داخلہ اور خارجہ میں کیس جمع کرا چکا ہے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ بھارتی 35رکنی وفد پانچویں عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے پر آئیں گے ، پی بی سی سی بھارتی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے کے حصول کیلئے متعلقہ دستاویزات وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے تاکہ کلیئرنس کے بعد انکو ویزے جاری کئے جا سکیں۔دوسری جانب ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کرکٹ آف انڈیا(سی اے بی آ) نے بھی ورلڈکپ میں شرکت کے لئے وزارت داخلہ اور خارجہ میں کیس جمع کرا چکا ہے تاکہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لئے این او سی جاری کیا جا سکے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ 7سی21جنوری 2018 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب 7جنوری 2018 کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت ہوگا ۔ عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں میزان پاکستان ، بھارت ، نیپال اور بنگلہ دیش ، آسٹریلیا ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ، بھارت ، نیپال اور بنگلہ دیش اپنے ، اپنے افتتاحی میچز پاکستان میں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...