سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ، سینٹرل ڈسٹرکٹس نے کانٹربری کو 8 رنز سے ہرا دیا

سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ، سینٹرل ڈسٹرکٹس نے کانٹربری کو 8 رنز سے ہرا دیا

  



نیلسن(اے پی پی) سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے کانٹربری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے مات دے دی۔ گزشتہ روز نیلسن میں کھیلے گئے لیگ کے پانچویں میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ جیسی رائیڈر نے 84 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے شامل تھے۔ کپتان ول ینگ 53 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ کانٹربری کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ر ہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ کول میکانچی 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جیسی رائیڈر کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...