انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں الشہباز سی سی کا فاتحانہ آغاز
عمرکوٹ (یو این پی) انٹر ڈسٹرکٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں الشہباز سی سی نے افتتاحی میچ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ماروی گراؤنڈ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ الشہباز کلب اور رحمدانی اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا۔الشہباز سی سی کے کپتان اتھم سنگراسی نے ٹاس جیت کر رحمدانی اکیڈمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ رحمدانی اکیڈمی نے مقررہ اوور ز میں 140رنز بنائے۔رمیش کمار اور اسد راہموں نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اتھم سنگراسی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کھیتارام ایک کھلاڑی کو میدان بدر کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں الشہباز کلب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
اوپنر سروپ 35 رنز پر نمایاں رہے۔میر محمد مہر 30، رانا سنگراسی25 اور مکیش نے 20رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔