ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز اور میلبورن رینیگیڈز کی

ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز اور میلبورن رینیگیڈز کی

  



ہوبارٹ(اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز اور میلبورن رینیگیڈز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 12 ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 33 رنز سے شکست دی۔ ہوبارٹ کی ٹیم 153 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی۔ کپتان علیز پیری نے 65 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ وین نیاکرک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک اور میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 9 رنز سے ہرایا۔ ایڈیلیڈ کی ٹیم 161 کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 151 رنز بنا سکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...