تین روزہ قائداعظم ڈسٹرکٹ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ گٹی کی ٹیم نے جیت لی

تین روزہ قائداعظم ڈسٹرکٹ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ گٹی کی ٹیم نے جیت لی

  



فیصل آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام تین روزہ قائداعظم ڈسٹرکٹ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ گٹی کی ٹیم نے جیت لی۔فائنل میچ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی اورگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گٹی کے مابین کھیلا گیا اور گٹی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 71رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ونر ٹیم کو 20ہزاربمعہ ٹرافی،سیکنڈ کو10ہزارروپے اور تھرڈ ٹیم کو 5ہزارروپے کے انعام کے علاوہ بیسٹ باؤلر اور بیسٹ بیسٹمین کو2/2ہزارروپے کا انعام دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...