مینز بگ بیش ٹی 20 لیگ کل شروع ہو گی

مینز بگ بیش ٹی 20 لیگ کل شروع ہو گی

  



سڈنی(اے پی پی) آسٹریلوی مینز بگ بیش ٹی 20 لیگ (کل) منگل سے شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مینز بگ بیش لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز (کل) سے ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، سڈنی سکسرز، میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچزر شامل ہے۔

سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ افتتاحی روز واحد میچ میں سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ہر ٹیم دس لیگ میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی