ایشین نیٹ بال چیمپین شپ،بھارت کی پاکستان کو مات
اسلام آباد(اے پی پی) بھارت نے ایشین نیٹ بال چیمپین شپ جیت لی جبکہ پاکستان نے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اتوار کوپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کی جانب سے ملائیشیا سے جاری تفصیلات کے مطابق ملائشیاء میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو بھارت سے ایک گول سے شکست کا سامنا پڑا۔ پاکستان نیٹ بال ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن لے کر چاندی کا تغمہ حاصل کرلیا ہے ، فائنل میچ میں پاکستان کو انڈیا سے 50کے مقابلے 51 گولوں سے شکست ہوئی،پاکستان ٹیم کا پہلے کواٹر میں اسکور13-11 (دو گول کی برتری)، دوسرے کواٹر میں 25-23(دو گول سے برتری)، تیسرے کواٹر میں 40-36 (چار گول سے برتری) تھی، تیسری پوزیشن کا میچ سنگاپور اور ملائیشیا کے مابین کھیلا گیا جسے سنگاپور نے 48کے مقابلے 50 گولوں سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چےئرمین ظفر اقبال اعوان ، صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔