پریمیر کرکٹ لیگ ، فاطمہ گروپ ،جاز ،ڈیسکون اورہنڈا کی ٹیموں کی جیت

پریمیر کرکٹ لیگ ، فاطمہ گروپ ،جاز ،ڈیسکون اورہنڈا کی ٹیموں کی جیت

  



لاہور (آن لائن)کارپوریٹ سیکٹر کے آٹھ کلبز کی جاری پریمیر کرکٹ لیگ کے پانچویں راؤنڈ میں فاطمہ گروپ ،جاز ،ڈیسکون اورہنڈا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔پہلے میچ میں فا طمہ گروپ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور6وکٹوں کے نقصان سے 135رنز کا ہدف دیا ۔نیسپاک کی ٹیم ہد ف کے تعاقب میں مقرر ہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پرصرف 128 رنز بنا سکی اور فاطمہ گروپ نے میچ 7رنز سے جیت لیا ۔ فاتح ٹیم کے سید تبریز کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دوسرے میچ میں جاز اور آئی سی آئی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میںآئی سی آئی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور18 اوورز میں پوری ٹیم صرف 97رنزبنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔جاز کی ٹیم نے 12.4اورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔تیسرے میچ میں ڈیسکون نے تھری ڈی ایم ایس کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے پچھاڑ دیا ۔ چوتھے میچ میں ہنڈا اور اکزونوبل کی ٹیمیں مد مقابل تھیں ۔اکزونوبل نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اوراس کی پوری ٹیم 14.1اوورز میں صرف 92 رنز پویلین واپس لوٹ گئی۔ہنڈا نے 12.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصا ن پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔

فاتح ٹیم کے عرفان حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...