کوٹ لکھپت جیل کا قیدی غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

کوٹ لکھپت جیل کا قیدی غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

  



  1. لاہور(خبرنگار)کوٹ لکھپت جیل کا قیدی ہسپتال میں مبینہ طورپر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ورثاء نے الزام لگا یا ہے کہ جیل انتظا میہ کی غفلت کے باعث عثمان مسیح کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بتایاگیاہے کہ یوحناآ باد کا رہائشی عثمان مسیح سانحہ یوحنا آ باد واقعہ میں ملوث ہو نے پرتین سال سے قید کاٹ رہا تھا ، 3 روز قبل اسکی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ جس پر اسے جیل کے ہسپتال میں منتقل کیاگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق عثمان مسیح کو جیل کے ڈاکٹر نے دوران علاج انجکشن لگا یا جس کے باعث اسکی حالت غیر ہو گئی اور وہ جیل کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادیاہے۔ اطلاع ملنے پر ورثا نے جیل پہنچ کر جیل کے باہر شدید احتجاج کیا تاہم ڈی آ ئی جی ملک مبشر کی یقین دہا نی پرورثاء نے احتجاج ختم کر دیا ۔متو فی کے والد ریاض مسیح نے بتا یا کہ اس کے بیٹے عثمان مسیح کی ہلاکت جیل کے ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوئی ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر کا کہنا ہے کہ قیدی کو دل کا دورہ پڑا ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے اور غلط انجکشن کا محض الزام ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سا منے آ ئے گی۔

مزید : علاقائی