نواب ٹاؤن، نامعلوم کار سواروں نے ایڈووکیٹ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

نواب ٹاؤن، نامعلوم کار سواروں نے ایڈووکیٹ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

  



لاہور(خبرنگار)نواب ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم کار سواروں نے ایڈووکیٹ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں 4نامعلوم کا سواروں نے گن پوائنٹ پر زبردستی ایڈووکیٹ نثار کو اغوا کر لیا ،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد ایڈوکیٹ نثار کو بازیاب کروا کے اغواکاروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...