اسلام پورہ ، 30سالہ شخص کی لاش برآمد، موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی،پولیس

اسلام پورہ ، 30سالہ شخص کی لاش برآمد، موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی،پولیس

  



لاہور(خبرنگار) اسلام پورہ کے علاقے میں 30سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے کورٹ سٹریٹ میں 30سالہ شخص کی اکڑی لاش پڑی دیکھ پر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی اسلام پورہ بازار کا رہائشی تھا وہ کئی سال سے نشے کی لت میں مبتلا تھا، اس کی موت نشہ کی زیادتی کے سبب واقع ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...